ایک ملین پاونڈ سالانہ کمانے والا بینکر سینڈوچ چرانے پر نوکری سے معطل


لندن: معروف بینک ’سٹی بیک‘ کے مشرقی لندن میں واقع ہیڈ آفس میں بانڈ ٹریڈنگ کے سربراہ کے عہدے پر فائز پارس شاہ کو سینڈوچز چوری کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بینکنگ گروپ میں کروڑوں روپے تنخواہ لینے والے عہدیدار کو سینڈوچز چرانے پر معطل کردیا گیا۔ معروف امریکی سٹی بینکنگ گروپ نے اعلیٰ عہدیدار پارس شاہ کو دفتر کی کینٹین سے کئی بار سینڈوچ چرانے کے الزام میں معطل کیا۔

31 سالہ پارس شاہ امریکن بینکنگ گروپ کے لندن ہیڈکوارٹر میں اہم عہدے پر تعینات تھے۔ انہوں نے 2017 میں ہی اس گروپ میں ملازمت اختیار کی تھی۔ امریکی میڈیا نے بینکنگ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارس شاہ جس عہدے پر تعینات تھے، ان کی سالانہ تنخواہ 10 لاکھ پاؤنڈ تھی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 20 کروڑ روپے بنتی ہے۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے. اس سے قبل جاپان کے ایک بینک نے اپنے لندن کے بینکر کو ایک ساتھی کی بائیک سے 5 پاونڈ کا سامان چوری کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/05/4730

Leave A Reply

Your email address will not be published.