آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں حکومت، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے تحت ریلیاں نکالی گئیں۔ کشمیری میں بھارتی مظالم کےخلاف اقوام متحدہ کو یاداشت پیش کردی گئیں، اقوام متحدہ سے منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا۔

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں  حکومت، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے تحت ریلیایون میں کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔

معاون خصوصی فردوس کی سربراہی میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے سرینا چوک کے قریب سے اقوام متحدہ کی دفتر تک ریلی نکالی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جب تک کشمیر ہندوستان سے آزاد نہیں ہوتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ریلی نے شرکا نے اقوام متحدہ  کے دفتر میں ایک یاداشت پیش کی جس میں اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ادھر راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت شہریار آفریدی نے کہاکہ  مودی کی پالیسیاں ہی ہندوستان کی دشمن ہے ان کو دیگر دشمنوں کی ضرورت نہیں۔بہت جلد کشمیر کےمسلمانوں کو ان کا حق ملے گا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کشمیریوں نتظیموں، جماعت اسلامی اور سماجی اور سول سوسائٹی اراکین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔امریکی شہری  سینتی رچی  نے بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/05/4640

متعلقہ خبریں

Leave a Comment