اسلام آباد: کرونا وائرس سے پاکستانی عوام کومحفوظ رکھنے کےلیے حکومت نے چین سے فلائٹ آپریشن ایک بار پھرمعطل کردیا گیا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ چین سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹراللہ بخش ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کیاہے۔
واضح رہے چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان نے چین کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں، جنہیں حال ہی میں بحال کیا گیا تھا۔
آئی ڈی: 2020/02/05/4688