جنوبی وزیرستان میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں

وانا: ملک بھر کی طرح ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا کے مختلف علاقوں میں یوم کشمیر یکجہتی کو بھر پور طریقے سے منایا گیا۔

  تحصیل وانا،تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک اورتحصیل شکئی میں بھی کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ سب سے بڑی ریلی ببل گیٹ سے شروع ہوکرآمن پوسٹ سے ہوتے ہوئے وانا بازار میں توکل مارکیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ اس ریلی کی  قیادت اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کررہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھاکریہ نعرے لگارہے تھے ”کہ کشمیر بنے گا پاکستان“ لے کے رہینگے آزادی‘‘، ’’کشمیر میں مودی حکومت کا ظلم نامنظور نامنظور“ ۔

 ریلی میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے۔اس ریلی میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ندیم وزیرو سینئر رہنماء سیف الرحمان وزیر اورپی ٹی آئی کے رہنماء ولی محمد وزیر جبکہ مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران،قومی مشران اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سیاسی رہنماؤں وقومی مشران کا کہناتھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔ کشمیری بھائی اکیلے نہیں ،ہم ہر محاز پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/05/4691

متعلقہ خبریں