پاکستان سے چین کا فضائی آپریشن: وزارت صحت اور ڈاکٹر ظفرمرزا آمنے سامنے

اسلام آباد: کون سچا کون جھوٹا ،وزارت صحت اور معاون خصوصی برائے وزیر اعظم ڈاکٹر ظفرمرزا آمنے سامنے آگئے۔

ترجمان وزارت صحت  نے چین سے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا۔ ترجمان نے اعلان معاون خصوصی ظفر مرزا سے منسوب کیا جبکہ معاون خصوصی ظفر مرزا نے پابندی کی خبر کو غلط قرار دیدیا۔
 دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ چین سےبراہ راست پاکستان کا فضائی آپریشن بحال رہے گا۔
ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ چین سے پاکستان کی پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی۔ چین سے پاکستان آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں مکمل سکریننگ کی جارہی ہے۔ ملک کے تمام ایئرپورٹ پر اس حوالے سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایس او پیز پر عملدر آمد کیا جارہا ہے۔
 جبکہ وزارت صحت نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کے حوالے سے اعلان کیا تھا حکومت نے چین سے فلائٹ آپریشن ایک بار پھرمعطل کردیاہے۔ جس خبر کی اب ظفر مزرا نے تردید کردی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/05/4703

متعلقہ خبریں

Leave a Comment