اسلام آباد ائیرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکیننگ مشین خراب ہو گئی


اسلام آباد: اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایک مسافر کو اسکیننگ کے بعد شک کی بنیاد پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سلیمان خان نامی مسافر چین کے شہر کم ان سے اسلام آباد پہنچا۔ دوران اسکیننگ اس کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ پایا گیا جبکہ اسے کھانسی کی تکلیف بھی ہو رہی تھی۔ وزارت صحت کے عملے نے مسافر کو فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ شہری کو پمز منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ائیرپورٹ پر کورونا وائرس کی سکریننگ کرنے والی مشین خراب ہونے کے باعث مینوئل چیکنگ کی جارہی ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں ہسپتالوں میں ممکنہ کیسز کے پیش نظر علیحدہ وارڈز مختص ہیں۔ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت کورونا وائرس ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس بھی ہوا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر صورتحال پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ ہسپتالوں میں ممکنہ کیسز کے پیش نظر علیحدہ وارڈز مختص ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/06/4795

Leave A Reply

Your email address will not be published.