ترکی میں طیارہ رن وے سے پھسل کر تباہ، تین جاں بحق، 157 زخمی

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، بدھ کے روز ترکی کے سبیکا کوچن ائیرپورٹ میں ایک طیارہ رن وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 157 زخمی ہو گئے۔

استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے اپنے بیان میں بتایا کہ طیارے میں 177 افراد اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ طیارہ ازمیر سے روانہ ہوا۔ اس وقت 18 افراد مقامی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ خراب موسم کی وجہ سے رن وے سے پھسل گیا اور پچاس ساٹھ میٹر دور چلا گیا۔” بوئینگ کمپنی کا جہاز 737-86J تین حصوں میں ٹوٹ گیا‘‘۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لینڈ کرنے کے بعد تیزی سے رن وے پر پھسلتا جا رہا ہے۔

ائیرلائن پگیسس کا کہنا تھا کہ پلین رن وے سے پھسل گیا تھا اور مسافروں کو اس سے نکالا جا رہا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ براڈکاسٹر این ٹی وی کے مطابق، طیارے نے ایسی صورت میں لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا جب اس کی پشت سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور پہلے ہی اس وجہ سے دو فلائٹس دوسرے ائیرپورٹ بھیج دی گئی تھیں۔

ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق، ائیرپورٹ پر آنے والی فلائٹس کو دوسرے ائیرپورٹس کی جانب بھیجا جا رہا تھا۔

آئی ڈی: 2020/02/06/4754

متعلقہ خبریں

Leave a Comment