مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے راستے جدا کر لیے

Maualana-Fazlur-ur-Rahman-JUIF

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے نالاں نظر آنے کے بعد اپنی راہیں جداکر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں کو رہبر کمیٹی سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کنوینئر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی نے کل رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) (جے یو آئی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)، قومی وطن پارٹی، جمعیت علمائے پاکستان (جے یو پی) اور مرکزی جماعت اہلحدیث  کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے لیے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو دعوت نہیں دی گئی۔

رہبر کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر تین بجے اکرم خان درانی کی رہائشگاہ پر ہوگا۔ اجلاس میں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ہوگا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی نئی تحریک پر مشاورت بھی ہو گی۔

واضح رہے مولانا فضل الرحمن نے 20 جنوری کو ہی کہہ دیا تھا کہ یہ جماعتیں اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔ 

 

آئی ڈی: 2020/02/06/4801

متعلقہ خبریں

Leave a Comment