نواب آف کوٹ فتح خان ملک عطا محمد خان انتقال کر گئے


اٹک: نواب آف کوٹ فتح خان اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک عطاء محمد خان انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ گھوڑ  سوار ملک عطاء محمد خان  آج صبح اپنے گاؤں کوٹ فتح خان میں انتقال کر گئے ۔  ملک عطاء محمد خان گھوڑ سواری میں پوری دنیا میں مشہور تھے ۔  انہوں نے متعدد بار برطانیہ سے گھوڑ سواری میں انٹرنیشنل میڈل حاصل کیا ۔

ملک عطاء محمد خان برطانیہ سے اعلی تعلیم یافتہ تھے۔  وہ سابق گورنر مغربی پاکستان امیر محمد خان نواب آف کالا باغ کے داماد تھے ۔

ملک عطا نے آئی ایس پی آر کے مشہور زمانہ ٹی وی ڈرامہ ’’ایلفا براوو چارلی‘‘ میں بھی کردار ادا کیا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/06/4770

Leave A Reply

Your email address will not be published.