کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 563 ہو گئی


چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 563 تک جا پہنچی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کےمطابق بدھ کے روز 73 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جو کہ اس وبا سے ایک دن میں سب سے زیادہ  ہلاکتیں ہوئی ہیں۔زیادہ تر ہلاکتیں ہوبی شہر میں ہوئی ہیں چین کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے 10000 بستروں کا ہسپتال ریکارڈ 10 دنوں میں بنایا گیا ہے جو کہ 30 سپیشل وارڈ پر مشتمل ہے ۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز بھی چینی حکومت کے ساتھ پیش پیش ہیں۔پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستانی ڈاکٹر عثمان خواجہ کی تعریف بھی کی تھی۔

یاد رہے چین سے شروع ہونے والی وبا کرونا وائرس نے دنیا کے کئی ممالک میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جن میں چین سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ابھی تک دنیا میں اس وائرس کے علاج کی کوئی دوائی موجود نہیں ہے، اور اب تک کئی سو افراد اس مہلک بیماری سے مر چکے ہیں ۔

 

آئی ڈی: 2020/02/06/4765

Leave A Reply

Your email address will not be published.