اٹک: نواب آف کوٹ فتح خان اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک عطاء محمد خان انتقال کر گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گولڈ میڈلسٹ گھوڑ سوار ملک عطاء محمد خان آج صبح اپنے گاؤں کوٹ فتح خان میں انتقال کر گئے ۔ ملک عطاء محمد خان گھوڑ سواری میں پوری دنیا میں مشہور تھے ۔ انہوں نے متعدد بار برطانیہ سے گھوڑ سواری میں انٹرنیشنل میڈل حاصل کیا ۔
ملک عطاء محمد خان برطانیہ سے اعلی تعلیم یافتہ تھے۔ وہ سابق گورنر مغربی پاکستان امیر محمد خان نواب آف کالا باغ کے داماد تھے ۔
ملک عطا نے آئی ایس پی آر کے مشہور زمانہ ٹی وی ڈرامہ ’’ایلفا براوو چارلی‘‘ میں بھی کردار ادا کیا۔
آئی ڈی: 2020/02/06/4770