شورکوٹ کینٹ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی میراج طیارہ گر کر تباہ

Pakistan-Ari-Force-Mirage-

جھنگ : شورکوٹ کینٹ کے قریب پاکستان ائیر فورس کا تربیتی  میراج طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی میراج طیارہ چک نمبر 496 کے قریب گرا۔ طیارے کو آگ لگ گئی۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق حادثے میں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا ۔ طیارے کے علاوہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ ہو گئی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل پاک فضائیہ کا ایک ایف سیون طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں پائلٹ اور  معاون پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/07/4838

متعلقہ خبریں