ملکی محکمہ پولیس کے ترجمان فرینک مابا کے مطابق ، صوبہ کادونا میں واقع کودورو نامی جنگل میں واقع کیمپ میں موجود دہشتگردوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 250 دہشتگرد مارے گئے اور کیمپ تباہ کر دیا گیا
شمال مغربی نائیجیریا میں بوکو حرام سے وابستہ انسارو نامی دہشتگرد تنظیم کے ایک کیمپ پر فضائی حملے میں 250 دہشتگرد مارے گئے۔
ملکی محکمہ پولیس کے ترجمان فرینک مابا کے مطابق ، صوبہ کادونا میں واقع کودورو نامی جنگل میں واقع کیمپ میں موجود دہشتگردوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں 250 دہشتگرد مارے گئے اور کیمپ تباہ کر دیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
نائیجیریا میں سن 2000 کی دہائی کے دوران بوکو حرام تنظیم کا وجود عمل میں آیا تھا جس کی سن 2009 سے جاری دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔