پاکستان نے تمام اقسام کے گوشت،جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر فوری پابندی لگا دی

اسلام آباد: پاکستان نے تمام اقسام کے گوشت، جانوروں اور پرندوں کی درآمد پر فوری پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق وزارت صحت کی ہدایت پر وزارت تجارت نے تمام اقسام کے گوشت، جانوروں اور پرندوں کی درآمدپر فوری پابندی لگا دی ہے۔ اس حوالے سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کوارنٹین ڈیپارٹمنٹ کوبھی لیٹر جاری کر دیا ہے تاکہ اس آرڈر پر فوری عمل کیا جا سکے۔حکام کے مطابق اس پابندی کے نتیجے میں چین سے درآمد ہونیوالی پولٹری فیڈ بھی نہیں آ سکے گی۔

مزید برآں پابندی کے تحت، اسکمڈ ملک، گوشت کی مصنوعات سمیت تمام چیزوں پر پابندی ہو گی۔ پابندی کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر ہو گا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ کورنٹین نے کہا ہے کہ وزارت تجارت کے بھیجے گئے خط میں ابہام ہے اور اس پر وضاحت مانگی ہے کہ کس کس چیز اور کون کون سے گوشت اور اسکمڈ ملک پر پابندی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment