کورونا وائرس کے متعلق آگاہ کرنے والا مسیحا مر گیا


چین میں کورونا وائرس کے متعلق سب سے پہلے آگاہ کرنے والا ڈاکٹر جسم میں انفیکشن پھیل جانے سے انتقال کر  گیا ہے۔

34 سالہ چینی ڈاکٹر لی وین لیانگ کا شمار ان آٹھ ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے پہلے کورونا وائرس کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔انہوں نے اپنے ہم جماعت لوگوں کو اس وائرس کے متعلق سب سے پہلے بتایا تھا ۔ یاد رہے ڈاکٹر لیوین لیانگ کو دسمبر کے مہینے میں چینی پولیس نے اس وائرس کے متعلق افواہ پھیلانے کے شبہ میں گرفتار بھی کر لیا تھا۔ چینی عوام اپنے مسیحا کے مرنے پر سوشل میڈیا پر افسردگی کا اظہار کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس ڈاکٹر کو چینی عوام کا ایک ہیرو بھی کہا جا رہا ہے 

یاد رہے چین میں دسمبر کے مہینے سے کورونا نامی وائرس پھیلنے سے اب تک 600 سے زائد  افرادہلاک ہو چکے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/02/07/4830


Leave A Reply

Your email address will not be published.