پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ختم ہو گئے

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ختم ہو گئے۔

وزارت خزانہ کی اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو مالیاتی پالیسی اور میکرواکنامک فریم ورک پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر ، ٹیکس وصولیوں اور اسٹیٹ بنک کو خود مختاری دینے کے امور پر غورکیا گیا۔ مزید براں مذاکرات میں سہ ماہی اقتصادی کارکردگی پر سوال و جواب  دئیے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ اگلے دو دن آئی ایم ایف مشن پیپر ورک کریگا۔ 11 فروری کو پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونگے۔ 13 فروری کو جائزہ مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔

آئی ڈی: 2020/02/08/4963

اپنا تبصرہ بھیجیں