منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے؛ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ چینی اورآٹےکی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔ ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیاجائےگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عوام کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیےاقدامات کر رہے ہیں۔ چینی اورآٹےکی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔ ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی اور قوم اطمینان رکھے  ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیاجائےگا۔ وزیر اعظم نے عوام کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ گزشتہ روز بھی عمران خان نے اعلی سطحی اجلاس میں کہا تھا  کہ عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

 

 

آئی ڈی: 2020/02/09/4975

متعلقہ خبریں