افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ: دو ہلاک، چھ زخمی

ہفتہ کے روز افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع شیر زاد میں امریکی فوج پر ایک شخص کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی فوج کے کرنل سنی لوگٹ نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ ایک شخص نے کیا جو کہ کلاشنکوف سے لیس تھا۔ ان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کیا۔ یاد رہے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور ISIS کا اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔ یاد رہے جنوری میں طالبان نے ایک امریکی فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا تھا جس میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

آئی ڈی: 2020/02/09/4981

اپنا تبصرہ بھیجیں