آذربائیجان میں پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت نیو آذربائیجان پارٹی کو برتری

ذیشان بھٹی


آذربائیجان میں پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت نیو آذربائیجان پارٹی کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔  ملی مجلس کی 125 نشستوں پر انتخابات میں 1637 امیدواروں نے حصہ لیا۔

گزشتہ روز آذربائیجان کی ملی مجلس کی 125 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کی گئی۔5 ہزار 570 پولنگ اسٹیشنز پر 5 اعشاریہ 3 ملین ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔آذربائیجانی صدر الہام علیوف نے باکو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ برفباری اور شدید سردی کے باوجود ووٹرز نے بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا۔ایک ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے گئے تھے جبکہ 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد آئی ڈی پیز کے لیے بھی 573 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔19 سیاسی جماعتوں کے 246 نمائندوں نے الیکشن میں حصہ لیا،جن میں حکمران جماعت کے 122 امیدوار شامل تھے۔پاکستان سمیت 58 ممالک سے سینکڑوں مبصرین نے انتخابات کا مشاہدہ کیا۔تصدیق شدہ نتائج کا اعلان 20 دن بعد کیا جائے گا۔

پاکستان آذربائیجان پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ مرتضی جاوید عباسی نے سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز کے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ خالد تیمور کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا پولنگ عالمی معیار کے مطابق ہوئی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور قریبی روابط ہیں۔امید ہے انتخابات کے نتیجے میں نئی آنے والی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور خطے میں مثبت کردار ادا کرنے میں کارگر ثابت ہو گی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/10/5005

Leave A Reply

Your email address will not be published.