بغیر ویزہ پاکستان آنے والی جرمن خاتون کو انٹری مل گئی

اسلام آباد: بغیر ویزہ پاکستان آنے والی جرمن خاتون کو ایف آئی نے پاکستان میں قیام کی اجازت دے دی۔

ایف آئی اے  کے مطابق خاتون کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان انٹری دے دی ہے۔ جینیفر  وزیر آباد کے رہائشی زین علی کی اہلیہ ہے۔ خاتون کے پاکستان میں قیام کی تمام تر ذمہ داری اس کے شوہر نے لے ہے۔خاتون کے  بغیر ویزہ پہنچنے پر ایف آئی اے نے پہلے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ تھا۔ بعد ازاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فیصلہ واپس لیا۔ جینیفر قطر ایئرلائین کی پرواز کیو آر 632 پر دوحا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/10/5008

متعلقہ خبریں

Leave a Comment