بلاول بھٹو نیب کے روبرو پیش ہوں یا نہیں، اجلاس طلب

اسلام آباد: بلاول بھٹو کی نیب میں طلبی کے معاملہ پر بلاول بھٹو زرداری نے مشاورت کے لئے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس آج زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے قانونی ٹیم اور پارٹی کے سینیئر رہنماوں کو زرداری ہاوس طلب کر لیا گیا ہے۔ فاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ، مرتضیٰ وہاب اور دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کے نیب کے روبرو پیش ہونے یا نہ ہونے پر مشاورت ہو گی۔ قانونی ٹیم بلاول بھٹو کو کیس سے متعلق بریفنگ دے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/11/5040

متعلقہ خبریں

Leave a Comment