مرغزار چڑیا گھر میں ایک اور نیل گائے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

اسلام آباد: اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت سے ایک اور نیل گائے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

ذرائع کے مطابق آج صبح پنجرے میں نیل گائے مردہ پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کیلئے نیل گائے کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی نیل گائے کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔

واضح رہے گزشتہ سال بھی 8 نیل گائے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے مر گئی تھیں۔

آئی ڈی: 2020/02/11/5043

اپنا تبصرہ بھیجیں