مسلم لیگ(ن) کی یوتھ ونگ کے تمام عہدے دار احتجاجاً مستعفی


حزب اختلاف کی بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کی یوتھ ونگ کے تمام عہدے دار احسن اقبال کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہو گئے ہیں ۔
چند  روز 6 مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور مرکزی سیکریٹری جنرل نے مسلم لیگ(ن) کی یوتھ ونگ کی قیادت کی عمر کی حد 35 سال مقرر کی،اور جنید صفدر کو یوتھ ونگ کا نیا صدر بھی مقرر کیا، اس فیصلے پر یوتھ ونگ احتجاجاً مستعفی ہو گئ ہے ۔
یوتھ ونگ کی استعفیٰ دینے والی قیادت نے موقف اپنایا ہے کہ احسن اقبال نے عمر کی حد مقرر کرتے ہوئے یوتھ ونگ سے مشورہ تک نہیں کیاجو کہ جمہوری روایات کے خلاف ہے۔
استعفیٰ دینے والوں  میں صوبائی اور ضلعی یوتھ ونگ قیادت شامل ہے ۔
یاد رہے کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کی یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ ان کے بیٹے جنید صفدر کو صدر بنایا گیا ہے، یوتھ ونگ کے عہدے دار اس فیصلے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے


Leave A Reply

Your email address will not be published.