پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں: کونسلر لیبر پارٹی برطانیہ

اسلام آباد: کونسلر لیبر پارٹی برطانیہ سمیرا خورشید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں، جنہیں ہم نظرانداز نہیں کر سکتے۔ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کےلئے مذموم حربے استعمال کر رہا ہے، لیکن اسے ان حربوں میں کامیابی نہیں ہو گی۔ بھارت نے 370 اور 35 اے کے بعد کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ کیا ہے۔ آج کا بھارت آرایس ایس کا بھارت ہے جہاں انتہا پسندی کی آخری حدیں عبور کر دی گئی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔ مودی کے اقدامات سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر اگرچہ اچھی تھی۔ کشمیری آگ و خون کے دریا سے گزر رہے ہیں۔ کشمیریوں کے دکھ درد کو محسوس کیا جائے ان کی تکلیف کو محسوس کیا جائے۔ اس وقت پاکستان کو اندرونی وبیرونی مسائل کا سامنا ہے، پاکستان بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ اس مرحلے پر بہتر منصوبہ بندی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں پارٹیوں اور تنظیموں سے بالاتر ہو کر کشمیر کی آزادی کے لئے کام کرنا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/12/5060

متعلقہ خبریں