سرکاری سکولوں میں بچوں سے زبردستی چیرٹی فنڈ لینے کا انکشاف

اسلام آباد: سرکاری سکولوں میں بچوں سے زبردستی چیرٹی فنڈ زلینے کا انکشاف ہوا ہے۔آئی سی جی سکول ایف سکس ٹو چیرٹی کے نام پر تمام بچوں سے 150روپے وصول کررہے ہیں۔ طلبہ میں ایسے بچے بھی شامل ہیں جو چیرٹی فنڈ دینے کی استطاعت نہیں رکھتےان پر بھی 150 روپے چیرٹی فنڈ میں دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پرنسپل روبینہ نے بورڈ کے امتحانات  میں مصروف طلبہ کو بھی چیرٹی فنڈز دینے کی ہدایت کی ہے، طلبہ امتحانی سینٹرز سے فنڈ دینے اسکول آئے ہیں۔ جبکہ فنڈز دینے والے طلبہ کو کوئی سلپ نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات سےچند روز قبل ہی اسکول میں  فن فئیر جاری ہے اور چیرٹی کے نام پر لئے جانے والے پیسے اس فن فئیر پر خرچ ہورہے ہیں۔ ساتھ بچوں کی تعلیم پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔

اسکول میں اس وقت ساڑھے 5 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ 150 روپے کے حساب سے لیا جانے والا فنڈمجموعی طور پر     8 لاکھ 25 ہزار روپے بنتا ہے۔

بچوں کے والدین نے سرکاری سکول میں زبردستی فنڈ لینے پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات سے چند روز قبل فن فئیر رکھنے سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment