بچوں نے ماں کی لاش دفنانے کے بجائے فریج میں رکھ دی

کراچی: گلشن اقبال بلاک 11 کریسنٹ اپاٹمنٹ کے قریب خاتون کی پرانی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا۔   12 سال قبل مرنے والی ذکیہ کے بیٹا اور بیٹی نےماں کے مرنے کے بعد لاش کو دفنانے کے بجائے فریج میں رکھ دیا۔

ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو کے مطابق لاش کی شناخت ذکیہ خاتون کے نام سے کرلی گئی۔ خاتون کی لاش دس سے بارہ سال پرانی ہے اور صرف ڈھانچہ ہے۔  ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی نےماں کے مرنے کے بعد دفنایا نہیں بلکہ اپنی ماں کی لاش کو  فرج میں رکھ لیا۔ بیٹا اور بیٹی بھی فوت ہوے تو ذکیہ کے بھائی محبوب نے دیکھ بھال کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  کل رات محبوب نے کچرا خانے کے قریب لاش پھینکی۔ محبوب  کی عمر ستر سال جس کا کہنا ہے کہ  بیٹے اور بیٹی نے محبت میں ماں کو سنبھال کررکھا تھا ۔  پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرالیا ہے جبکہ محبوب کو حراست میں لیکر تفتیش کررہے ہیں۔ ذکیہ کا فلیٹ بچوں کے مرنے کے بعد کافی عرصہ خالی پڑا رہا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/13/5125

متعلقہ خبریں

Leave a Comment