شاہ حسین ایکسپریس میں آتشزدگی: دو افراد جھلس گئے

حیدرآباد: حیدر آباد کے نزدیک بھولاری اسٹیشن کے پاس شاہ حسین ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی کے باعث جھلس کر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کی ایک بوگی میں آتشزدگی ہوئی ہے جس میں  دو افراد کے جھلسنے کی اطلاع ہے۔ حادثے میں آتشزدگی کی شکار بوگی کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔ شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی۔
پولیس زرائع کے مطابق ریلوے کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاور انجن کوٹرین سے الگ کر دیا۔ریلوے عملے کی حاضردماغی نے بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچالیا۔ پاور انجن کو الگ نہ کرنے کی صورت آگ ٹرین کی مسافر بوگیوں تک پھیل سکتی تھی۔پولیس کے مطابق ٹرین کے باقی تمام مسافر محفوظ ہیں۔
حادثے کے وجوہات کا ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔ یاد رہے پچھلے سال کے آخر میں تیزگام میں آگ لگ جانے کی وجہ سے ستر سے زائد مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/13/5137

متعلقہ خبریں

Leave a Comment