شمالی عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

عراق میں ایک مرتبہ پھرامریکی فوجی اڈے کو راکٹ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔شمالی عراق میں واقع امریکی ائیربیس پر راکٹ سے حملہ کیا گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق عراق میں ایک مرتبہ پھر امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ کئی روز سےامریکی فوجی اڈوں پر حملے کے سلسلوں میں کمی آئی تھی، تاہم جمعرات کے روز شمالی عراق میں واقع ایک اور فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی ائیربیس پر ایک راکٹ فائر کیا گیا جو کہ بیس کی حدود میں گرا ہے، تاہم اس حملے کے دوران امریکی فوج کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے عراق میں ایرانی جنرل سلیمانی کی ایک امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران نے عراق میں میں موجود امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس میں کچھ امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے تھے ۔

 

آئی ڈی: 2020/02/14/5146

متعلقہ خبریں

Leave a Comment