تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ستر برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
نعیم الحق سیاسی امور پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے تھے۔انہوں نے ترجمان پاکستان تحریک انصاف کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ اس کے قبل وہ تحریک انصاف سندھ کے سنٹرل انفارمیشن سیکریٹری اور صدر بھی رہ چکے تھے۔
نعیم الحق 11 جولائی1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 15 فروری 2020 کو 70 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کے کو فاؤنڈر بھی تھے اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور دوست بھی سمجھے جاتے تھے۔
نعیم الحق گیارہ جولائی 1959 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما کی حیثیت سے کام کرتے رہے ۔
ان کی سیاسی وابسطگی شروع سے ہی پاکستان تحریک انصاف سے تھی۔ وہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات کراچی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے تھے۔

نعیم الحق کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ بطور معاون خصوصی سیاسی امور خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

 

آئی ڈی: 2020/02/15/5161

Leave A Reply

Your email address will not be published.