اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس  تین روزہ  پر پاکستان  پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر منیر اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ فرخ اقبال نے استقبال کیا۔  سیکریٹری جنرل وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان میں افغان پناہ گزینو ں سے متعلق کانفرنس اور پروگراموں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ سیکریٹری جنرل آج سہ پہر ساڑھے بارہ بجے مقامی ہوٹل میں پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ سیکریٹری جنرل ڈیڑھ بجے بھارت اور پاکستان کے مبصر مشن کے دفتر کا دورہ کریں گے۔ انتونیوگوتریس مقامی ہوٹل میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔

سیکریٹری جنرل آج شام ساڑھے پانچ بجے دفترخارجہ کابھی دورہ کریں گے جہاں وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو بھی کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ پیر 17 فروری کو سیکریٹری جنرل مقامی ہوٹل میں صبح ساڑھے نوبجے پاکستان میں اقوام متحدہ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ کل سیکریٹری جنرل وزیراعظم عمران خان  اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیکریٹری جنرل کل 10 بجے افغان پناہ گزینوں سے متعلق عالمی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کل ساڑھے بارہ بجے سیکریٹری جنرل یو این ایچ سی آر حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔ سیکریٹری جنرل 7 بجے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ منگل 18 فروری کو لاہور جائیں گے۔ انتونیو گوتریس لاہور میں لمز یونیورسٹی  جبکہ شام 4 بجے تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے۔

گورنر پنجاب  سیکریٹری جنرل  کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ سیکریٹری جنرل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/16/5188

متعلقہ خبریں