رومانیہ میں تیارکردہ پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت


اسلام آباد: رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یرموک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی ،جس میں وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی  شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق پی این ایس یرموک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو مختلف اقسام کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرز کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک رواں سال کے وسط تک پاک بحریہ میں شامل ہوگا۔

مزید براں وائس چیف آف نیول اسٹاف کے مطابق پاکستانی بحری بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے ریکارڈ مدت میں اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ تقریب میں پاکستانی حکام کے علاوہ رومانین بحریہ کے اعلی افسران، دوست ممالک کے سفارتکاروں اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/16/5177

Leave A Reply

Your email address will not be published.