وفاقی کابینہ منگل کو بھارت سے کیڑے مار دوائی برآمد کرنے منظوری دے گی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں دالوں کی قیمتوں پر ریگولیٹری بل ، گیس کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبرز کی تقرری، بچوں کے حقوق کے کمیشن اور مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری دے گی۔ مشترکہ مفادات کونسل کا سکرٹریٹ وزرت بین الصوبائی روابط میں قائم ہوگا۔ پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کے مسائل پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

 منگل کو ہونے والے  اجلاس میں خالد مقبول صدیقی بھی شامل ہوں گے۔ بھارت سے کیڑے مار دوا کی درآمد کی اجازت دے جائے گی لیکن یہ صرف ایک مرتبہ کے لئے ہوگی۔ اجلاس میں پاکستان معدنی ترقیاتی کارپوریشن کے ایم ڈی ڈی کی تقرری، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس کے اجرا کی دارہ شماریات کے چیف کے خالی عہدے کا اضافی چارج دینے اور جوائنٹ وینچرز کے طور پر آپریٹ پیدا کرنے والی تلاش و پیداوار کرنے والے کمپنیوں کے ٹیکس کی ایڈجسمنٹ کی منظوری دی جائے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/16/5191

متعلقہ خبریں

Leave a Comment