پنجاب پولیس کا دستہ 19 سال بعد 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کرے گا

سہالہ:پنجاب پولیس کا دستہ 19 سال بعد 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔ پنجاب پولیس  کی تیاریاں جاری ہیں۔ 23مارچ کی پریڈ میں 192 پولیس اہلکار 12 ایس پی اور ڈی ایس بھی شامل ہوں گے۔

پنجاب پولیس کے 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کرنے والے دستے کو ایس ایس پی لیڈ کریں گے۔ 23 مارچ کے حوالے سے فیلڈ سے بہت کم اہلکار لیے گئے ہیں۔80 پولیس اہلکاروں کو 23 مارچ کی پریڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ پولیس کالج لاہور اور فاروق آباد سے بھی پولیس اہلکاروں کو پریڈ میں حصہ لینے کے لیے بلایا گیا۔پنجاب پولیس نے آخری دفعہ 2001 میں 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کی تھی۔

پاکستان کے سب سے بڑے پولیس کالج سہالہ کے کمانڈنٹ عباس احسن کا کہنا ہے کہ  پولیس کالج سہالہ میں پولیس اہلکاروں پر کسی بھی کام کا دباو نہیں ہوتا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/16/5210

متعلقہ خبریں

Leave a Comment