پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش

Auditor-General-Report-PIA

راولپنڈی: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ منیجر شیر علی نے 2014 سے 2017 کے درمیان 16 لاکھ روپے ارجنٹ ایڈوانس کیش کی مد میں حاصل کیے۔ ڈسٹرکٹ منیجر نے ایڈوانس کیش رقوم آفس کے آفیشل آئیٹم کی خریداری کے لیے حاصل کیں۔ ایڈوانس کی رسیدیں دو سال کے بعد جمع کروائی گئیں۔ ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی نے 16لاکھ روپوں کی جعلی رسیدیں جمع کروائیں۔ سابقہ سی ای او نے بھی ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی کو بےضابطگی میں مدد دی۔ ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔ ڈسٹرکٹ منیجر راولپنڈی نے اعلی انتظامیہ سے بھی غلط بیانی کی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/16/5194

متعلقہ خبریں

Leave a Comment