وفاقی حکومت کو میئراسلام آباد کی معطلی کی سفارش پرعملدرآمد سے روک دیا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کی سفارش پرعملدرآمد سے روک دیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، معاون خصوصی علی نواز اعوان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت  کی۔ میئراسلام آباد کے وکیل نے دلائل دیئے کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی جانب سے معطلی کی سفارش خلاف قانون ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز کو بطور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کام سے روکا جائے۔

چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن کوغیرجانبدار ہوناچاہیے۔ عدالت  وفاقی حکومت 21 فروری تک میئراسلام آباد کےخلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، علی نواز اعوان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/17/5225

متعلقہ خبریں

Leave a Comment