کوئٹہ میں دھماکہ،7 افراد جاں بحق 23 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں کم از کم 7  افراد جاں بحق اور 23  زخمی ہوئے ہیں۔

ایک سینیئر پولیس اہلکار کے مطابق دھماکہ ضلع کچہری کے سامنے شاہراہ عدالت پر ہوا اور جاں بحق ہونے والوں میں دو پولیس اہکار بھی شامل تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اس علاقے میں اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام ایک مذہبی تقریب منعقد ہونا تھی۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے میں کم از کم سات افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ جائے وقوعہ کی تصاویر سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/17/5233

متعلقہ خبریں

Leave a Comment