سونو رحمان آل پاکستان جونیئرڈیبیٹنگ چمپپن شپ ایچی سن کالج لاہور نے جیت لی


اسلام آباد:سٹی اسکول کپیٹل کیمپس اسلام آباد میں پہلی بار ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیراہتمام سونو رحمان آل پاکستان جونیئر ڈیبیٹنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ میزبانی پرنسپل عافیہ شاہ نے کی۔ 14 سے 17 فروری تک جاری رہنے والے تقریری مقابلوں میں ملک بھرسے مقررین نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔

۔پہلے دن 2۔دوسرے دن 3 رائونڈ ہوئے۔تیسرے دن کوارٹر اور سیمی فائنل ہوئے جس میں ایچی سن کالج اورلاہور الما حتمی مقابلے کےلیے منتخب ہوئے،ایچی سن کالج کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

ریجنل ڈائریکٹر نارتھ نے خصوصی طورپرشرکت کی۔ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی صدر عائشہ احمد نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/18/5244

Leave A Reply

Your email address will not be published.