پاکستان کا کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی: پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا۔ پاکستان نے رعد- 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رعد- 2 کروز میزائل 600 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میزائل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گائیڈنس اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹم نصب ہے۔ رعد -2میں زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق کہ ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجربے کامشاہدہ کیا۔ چیئرمین نیسکام ڈاکٹرندیم حیات ملک سمیت دیگراعلیٰ حکام نے بھی تجربے کامشاہدہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے سائنسدانوں اور انجینئروں کی صلاحیت اور عزم کی تعریف کی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کامیاب میزائل تجربے سے پاکستان نے ایک اوراہم سنگ میل عبورکرلیا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/18/5274

Leave A Reply

Your email address will not be published.