کیسا جادو؟ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم، خاتون اول اور جمائما خان پر مشتمل پوسٹر کے چرچے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مزاحیہ پوسٹر شئیر کیا جس میں  خاتون اول اور عمران خان کی تصویر کے ساتھ "تو نے کیسا جادو کیا؟” کا عنوان درج ہے۔

جمائما خان گولڈ سمتھ نے تصویر کے ساتھ لکھا "لالی ووڈ پوسٹر کسے پسند نہیں ہیں؟ یہ لاہور میں رہنے والے ایک دوست نے دیکھا۔”

یاد رہے کہ جمائمہ سال 1995 میں عمران خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں اور سال 2004 میں ان دونوں کی راہیں جدا ہو گئی تھیں لیکن شادی کے بعد حائقہ کا اسلامی نام پانے والی جمائما نے طلاق کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ لفظ ’’خان‘‘ جوڑے رکھا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/18/5284

متعلقہ خبریں

Leave a Comment