پیمرا میں خاتون کی حراسگی؛ وفاقی محتسب نے متاثرہ خاتون سے شواہد طلب کر لئے

PEMRA

اسلام آباد: پیمرا میں خاتون کو حراساں کیے جانے کا کیس  کی سماعت  وفاقی محتسب حراسیت کشمالہ طارق نے کی۔ سابق ڈی جی ایڈمن پیمرا حاجی آدم محتسب میں پیش ہوئے ۔ متاثرہ خاتون عالیہ عباسی کی وکیل نے بتایا کہ  حاجی آدم  کے خلاف اس سے قبل بھی تین درخواستیں دائر کی گئیں ہیں۔

سابق ڈی جی ایڈمن پیمرا حاجی آدم نے خاتون کی جانب سے حراساں کیے جانے کےالزامات کو مسترد کرتے ہوئے عہدے سے معطلی کے خلاف اپیل دائر کی۔ حاجی آدم  نے موقف اپنایا کہ پیمرا میں میرے مخالفین ڈی جیز میری ترقی رکنے کیلیے یہ سازش کی ہے۔میری ایگزیکٹو ممبر تعیناتی کو روکنے کیلئے یہ سازش کی ہے۔یہ سب الزامات ہیں خاتون کو شواہد کرنے پیش کرنے ہوں گے۔

وفاقی محتسب نے آئندہ سماعت پر متاثرہ خاتون کو شواہد سمیت پیش ہونے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت  4 مارچ تک ملتوی کردی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/19/5289

متعلقہ خبریں