آسٹریلیا میں 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے

Planes-Crash

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں دو طیارے فضا میں آپس میں ٹکرانے سے 2 پائلٹس سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبورن کی فضا میں 2 ہلکے طیارے محو پرواز تھے، جو فضا ہی میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ حادثے کے بعد طیاروں کا ملبہ دور دور تک بکھر گیا۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق دونوں طیارے دو انجن والے تھے۔ دونوں طیاروں میں ایک ایک پائلٹ اور مسافر موجود تھے۔ طیارے زمین سے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر مینگلور قصبے کے اوپر فضا میں ٹکرائے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں طیاروں کے بکھرے پرزے، اور دیگر سامان باآسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔ تفتیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں طیارے اجازت ملنے پر محو پرواز تھے،۔ تاہم واقعہ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ فی الحال اس بات کا علم نہیں کہ کیسے دونوں طیارے ایک ہی سمت میں ایک دوسرے کے سامنے کیسے آ گئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں تباہ ہونے والے ایل طیارے نے قریب ایئر فیلڈ سے پرواز بھری، تاہم دوسرے طیارے کا علم نہیں کہ اس نے کہاں سے اڑان بھری تھی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/19/5295

متعلقہ خبریں

Leave a Comment