کراچی میں 15 لاکھ کتوں کیلئے 97 کروڑ منظور

Karachi-Dogs

حکومت سندھ نے کراچی میں 15 لاکھ آوارہ کتوں کی نس بندی اور انہیں ٹیکے لگانے کیلئے 97 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے۔ دوسری جانب ان آوارہ کتوں کا ریکارڈ رکھنے اور ان کی پہچان کیلئے کوئی نظام متعارف نہیں کیا گیا جس سے خطرات جوں کے توں رہنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کتوں کی نس بندی کیلئے محکمہ بلدیات کو 97 کروڑ روپے بجٹ دیا ہے جس کے تحت رواں سال 2 لاکھ 50 ہزار کتوں کی نس بندی کی جائے گی۔ دوسری جانب ان کتوں کی کی مانیٹرنگ اور ریکارڈ کیلئے کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے بھی سندھ حکومت کے اس اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ آخر تصدیق کیسے ہوگی کہ کتوں کی نس بندی ہوئی اور ٹیکے لگے ہیں۔

محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ نس بندی اور ٹیکے لگانے کے بعد آوارہ کتوں کی مانیٹرنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/19/5299

متعلقہ خبریں

Leave a Comment