کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بری خبر، عمر اکمل معطل


اسلام آباد: عمر اکمل پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کردیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آج پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ  4.7.1  کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کیا۔  پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایچ بی ایل پی ایس 2020 کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔

اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت، پی سی بی  یہ طے کرے کہ کسی بھی فریق کو انٹی کرپشن کوڈ کے  تحت چارج کرنا ہے۔ فریق کسی بھی فوجداری جرم  میں ملوث ہو جس میں پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہو یا پھر کوئی الزام عائد کیا گیا ہو۔  پی سی بی کے  پاس صوابدیدی اختیار موجود ہے کہ وہ کھیل کی ساکھ کو مجروح کرنے پر متعلقہ فریق کو اینٹی کرپشن کوڈ کے  تحت عبوری  طور پر معطل کرسکتا ہے۔

 اینٹی کرپشن ٹربیونل  یہ فیصلہ نہ کرلے کہ متعلقہ فریق نے جرم کا ارتکاب کیا ہے یا نہیں۔  عبوری طور پر معطلی سے  متعلق کسی بھی فیصلے کی ایک تحریری کاپی متعلقہ فریق ، ایک آئی سی سی اور ایک قومی کرکٹ فیڈریشن کو بھجوائی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق  تحقیقات جاری ہیں لہذا عمر اکمل کےمعاملے پرکوئی بیان جاری نہیں کریں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/02/20/5333

Leave A Reply

Your email address will not be published.