بینکوں کو تا حکم ثانی حج درخواستیں جمع کرنے سے روکا دیا گیا

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے تمام بنکوں کو 24 فروری سے حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیا. وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی سے روکنے کا سرکلر جاری کردیا. وزارت مذہبی امور کےترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کے تمام انتظامات مکمل ہیں تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر بینکوں کو تا حکم ثانی حج درخواستیں جمع کرنے سے روکا گیا ہے ترجمان کے حج درخواستیں جمع کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا. وزارت مزہبی امور کے مطابق تمام متعلقہ بنکس وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں، تمام بنکس وزارت کے تاحکم۔ثانی حج درخواستیں اور رقم وصول نہ کریں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق 24 فروری سے 4 مارچ تک کوئی درخواست یا رقم وصول نہ کی جائے زرائع کے مطابق وزارت کے اندرونی امور کی وجہ سے تاریخ کے تعین کا فیصلہ واپس لیا،

متعلقہ خبریں

Leave a Comment