جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کی جائے، درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں متنازعہ بیان کےمعاملے پر سابق اٹارنی جنرل انور منصورنے عدالت عظمی سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ دوسری جانب حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل انور منصور نےتحریری معافی نامے میں سپریم کورٹ سے منتازعہ بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔سابق اٹارنی جنرل انور مقصود نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا 18 فروری کا بیان واپس لیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور ججز کا بے حد احترام کرتا ہوں۔سوچ بھی نہیں سکتا کہ عدلیہ کی عزت اور وقار کے بر خلاف بات کروں۔

دوسری جانب حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کرنے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔حکومت کا کہنا ہے کہ سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کرنے سے نئے اٹارنی جنرل کو کیس کی تیاری کا وقت مل جائے گا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت پیر 24 جنوری کو ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ سماعت کرے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/21/5489

متعلقہ خبریں

Leave a Comment