فروغ نسیم نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل لگانے کی مخالف کر دی

اسلام آباد: نئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کا معاملہ، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل لگانے کی مخالف کر دی وزیر اعظم آفس کی ہدایت کے باوجود خالد جاوید خان کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن تاحال جاری نہیں ہوسکا.ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل لگانے کے خلاف ہیں اور انھوں نے خالد جاوید کو اٹارنی جنرل لگانے کی مخالفت بھی کی ہے.ذرائع کیمطابق فروغ نسیم وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں سے اس سلسلے میں ملاقات بھی کر چکے ہیں تاہم وزیر اعظم کے ساتھیوں نے فروغ نسیم کو واضح جواب دیا کہ وزیر اعظم عمران خان خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل لگانے کی منظوری دے چکے ہیں, فروغ نسیم احمد جمال سکھیرا یا محمود مانڈوی والا کو اٹارنی جنرل لگوانے کے خواہشمند ہیں

Leave a Comment