کسٹمز نے بندرگاہ پر پیاز کے 300 کنٹینرز روک لیے

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے پیاز کی برآمد پر پابندی پر برآمدکنندگان نے سر پکڑ لیے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک می پیاز کی قمیتوں میں اضافہ کو روکنے کے پیش نظر ایکسپورٹ پر تیس مئی تک پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد کسٹم حکام نے بندرگاہ پر پیاز کے 300 کنٹینرز روک لیے ہیں پیاز کے کنٹینرز کلیئر نہ ہوئے تو 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا خسارہ ہوگا ان کنٹینرز کی ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سینٹری سرٹیفکیٹ جاری کیے جاچکے تھے کنٹینرز آج اور کل جہازوں پر لوڈ ہونے تھے مزید 30 سے 40 لاکھ ڈالر کی پیاز ایکسپورٹ کے لیے تیار ہے سرپرست اعلی وحید احمد کا مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کے نام ہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے برامدات بڑھانے کا بہترین موقع ضایع ہونے سے زرمبادلہ کا نقصان ہوگا خسارہ کا شکار ہونے والے ایکسپورٹرز کا دیوالیہ نکل جائے گا ملک سے پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ کو پہنچنے والا نقصان ناقابل تلافی ہوگا پیاز کی برآمد سے مقامی سطح پر قیمتوں میں کوئی فرق نہیں پڑا پیاز کی بھرپور فصل دستیاب ہے حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے

Leave a Comment