ایڈیشنل آئی جی نے ڈی ایس پی کو ذرائع آمدن سات دن کے اندر بتانے کی مہلت دے دی

Sindh-Police-Logo

اسلام آباد: کسی کی شرارت یا افسران بالا کا حکم، ایڈیشنل آئی جی سندھ نے اپنے ٹنڈو الہ یار کے ڈی ایس پی کو اپنے ذرائع آمدن سات دن کے اندر بتانے کی ہدایت کی ہے ۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا اور واٹس اپ گروپ میں ایک خط گردش کر رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سات دن کے اندر اپنے ذرائع آمدن بتائے نہیں تو ان کا کیس نیب کو بھجوایا جائے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افسر کے گذشتہ تین سالوں کے ٹیکس گوشوار چیک کیے گئے ہیں ۔آپکی تنخواہ توایک لاکھ چالیس ہزار ہے ،جبکہ اس کے ایک بیٹے کی شادی مہنگے ترین ہوٹل میں کی گئی ۔جبکہ بچے اچھے سکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ اس تنخواہ سے اپنے گزارہ کو بتایا ہے ۔لیٹر میں کہا گیا ہے کہ افسر اپنے ذرائع آمدن بتائیں ،ورنہ معاملہ نیب کوبھیج دیاجائےگا۔

 

آئی ڈی: 2020/02/26/5502

متعلقہ خبریں

Leave a Comment