آذربائیجان کے سفیر کی مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت

ذیشان علی


اسلام آباد:آذربائیجان  کےسفارتخانے کے زیراہتمام نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز  (نمل) میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آذربائیجان،بوسنیا،ازبکستان،تاجکستان اوردیگروسطی ایشیائی ممالک کے سفراء نے شرکت کی۔آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان میں سلامتی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔امید ہے کہ ایک روز کشمیر اور نکورنوکاراباخ میں امن و استحکام آئے گا۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

سینیٹرمشاہدحسین سیدنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی مسلم کش اورسفارتی سطح پرپاکستان دشمن ہے۔

بوسنیا کے سفیرثاقب فورک کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکسی بھی ملک پرقبضہ کے لئے مقامی آبادی کی نسل کشی اہم ہتھیارہے۔بوسنیا پاکستان کی امداد کے بغیر باقی نہیں رہ سکتا تھا۔پاکستان نے تمام شعبوں میں بوسنیا ہرزیگووینا کی مدد کی۔

 

آئی ڈی: 2020/02/24/5538

Leave A Reply

Your email address will not be published.