راولپنڈی میں پولیو متاثرہ کیس سامنے آگیا

راولپنڈی  میں رواں سال کا پہلا پولیو متاثرہ کیس سامنے آگیا۔ 13 ماہ کی بچی عائشہ بی بی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو کا متاثرہ کیس گرجا یونین کونسل میں سامنے آیا۔ 13 ماہ عائشہ کو ایک بار بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ بچی کی پولیو سمیت دیگر ویکسینیشن بھی نہیں کروائی گئی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ کل سے گرجا یونین کونسل میں دوبارہ پولیو مہم شروع کی جائے گی۔ ساڑھے 12 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

متعلقہ خبریں